16 اگست 2012 - 19:30

عالمي يوم القدس کے موقع پر پورا اسلامي جمہوريہ ايران گھنٹوں اللہ اکبر ، امريکا مردہ باد اسرائيل مردہ باد اور فلسطين و بيت المقدس زندہ باد کے نعروں سے گونجتارہا.

ابنا: ايران کے سبھي چھوٹے بڑے شہروں ميں کروڑوں کي تعداد ميں لوگوں نے عالمي يوم القدس کے جلوسوں ميں شرکت کرکے ايک بارپھر فلسطينيوں اور ان کے مطالبات کے لئے اپني حمايت کا اعلان کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو صہيوني چنگل سے آزاد کرانے کے عزم کا اظہار کيا –اس سال ايران ميں عالمي يوم القدس کے جلوسوں کا سلوگن عالمي يوم القدس اسلامي بيداري اور فلسطين کي آزادي تھا - اس موقع پر ايران کے عوام نے ايک بارپھر فلسطينيوں سے بھرپور اظہار يکجہتي کرتے ہوئے کہا کہ اے فلسطينيوں ہم تمہارے  ساتھ ہيں –ہمارے نمائندوں نے خبردي ہے کہ دارالحکومت تہران سميت ايران کے پانچ سو پچاس شہروں ميں بيک وقت يہ ريلياں نکالي گئيں جن ميں مختلف شعبہ ہائے حيات سے تعلق رکھنےوالے سبھي لوگوں نے شرکت کي –مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا اسلامي بيداري ايک کھلي حقيقت ہے - اس کےعلاوہ اسرائيل کي نابودي يقيني ہے اور اسرائيل ہي دہشت گردي کا سرچشمہ ہے جيسے نعرے درج تھے –عالمي يوم القدس کے جلوسوں ميں شريک لوگوں نے شام ميں دہشت گردوں اور ان کے حاميوں کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کي بھي مذمت کي –جلوسوں کے شرکاء نے شيطان بزرگ  امريکا کے علامتي جنازے کو جنازے کو نذر آتش کرنے کےساتھ ساتھ امريکا مردہ باد اسرائيل مردہ باد اور برطانيہ مردہ باد کے نعرے لگائے جلوسوں کے شرکا نعرے لگارہے تھے کہ فلسطين کامياب ہے اسرائيل نابود ہے –واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے باني امام خميني رح نے  مسئلہ فلسطين کي حمايت اور فلسطينيوں کو صہيوني غاصبوں کے چنگل سے رہائي دلانے کے لئے جمعہ الوداع کو عالمي يوم القدس اعلان کيا تھا جس کے بعد سے ہر سال پوري دنيا ميں عالمي يوم قدس بڑے ہي جوش و خروش کے ساتھ منايا جاتا ہے -

.......

/169